بھٹکل 15 ڈسمبر (ایس او نیوز) انکولہ میں منعقد ہ پرتیبھا کارنجی کے ضلعی سطح کے مقابلوں میں بھٹکل نیو شمس اسکول کے دسویں جماعت کے طالب علم محمد شبیث ابن شعیب درگا نے اردو تقریری مقابلہ میں شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوگیا ہے۔
اسکول کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق اسی اسکول کے ایک اور طالب علم محمد حیان ابن عمران ایس ایم کو ہائر پرائمری شعبے کے قرآت مقابلے میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔جبکہ اس سے قبل ان دونوں کو زونل اور تعلقہ سطح پر اول مقام حاصل ہوا تھا۔
ان کی اس کامیابی پر ادارہ تربیت اخوان کے ذمہ داران اور اسکول پرنسپال سمیت جملہ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور اگلے مرحلے میں بھی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
